Friday, April 19, 2024

قبلہ رخ متعین کرنے کا آسان ترین طریقہ

قبلہ رخ متعین کرنے کا آسان ترین طریقہ
July 15, 2020

لاہور  ( ویب ڈیسک )آج قبلہ رخ متعین کرنے کا شاندار موقع ہے جس کیلئے بہت آسان طریقہ  ہے جو ہر انسان اپنے گھر  میں کر سکتاہے ۔

آج 12 بجکر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا اور دنیا بھر کی جو جو چیز جہاں جہاں ہو گی اس کا سایہ قبلے کی مخالف سمت میں ہو گا۔  اگر آپ قبلہ رخ متعین کرنا چاہتے  ہیں تو ایک  سیدھی چھڑی یا اسی طرح کی کوئی چیز جیسے لوہے کا پائپ  لیں اور اسے زمین میں گاڑھ دیں ۔

آج دوپہر 12 بجکر 26 منٹ پر جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا تو چھڑی کا سایہ مکہ مکرمہ کی بالکل مخالف سمت میں ہوگا جس سے درست سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

قبلہ کی سمت معلوم کرنے کے دیگر کئی طریقے بھی ہیں لیکن قدرت نے اپنی مخلوق کی آسانی کیلئے یہ سب سے سہل طریقہ مقرر کر رکھا ہے۔ یہ واقعہ سال میں دو مرتبہ وقوع پذیر ہوتا ہے۔