Thursday, April 18, 2024

لاہور، ایکسپو فیلڈ اسپتال میں زیر علاج تمام کورونا مریض ڈسچارج

لاہور، ایکسپو فیلڈ اسپتال میں زیر علاج تمام کورونا مریض ڈسچارج
July 12, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کورونا کے مریضوں کے لیے تیار ہونے والا ایکسپو فیلڈ اسپتال خالی ہوگیا، زیر علاج تمام مریض ڈسچارج ہو گئے۔ ایکسپو فیلڈ اسپتال کے تینوں ہالز عملاً بند ہو گئے، ضلعی انتظامیہ لاہور نے امتناع وبائی امراض آرڈینس 2020 کے تحت عارضی طور پر تحویل میں لیا۔ ہوم آئسولیشن پالیسی کے باعث ایکسپو فیلڈ اسپتال میں مریض نہیں آئے، ایکسپو فیلڈ اسپتال میں 990 بیڈز کا آئسولیشن وارڈ، 10 بیڈز کا ہائی ڈپنڈنسی یونٹ قائم ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ایکسپو فیلڈ اسپتال کے لیے 110 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کو مختص کیا گیا تھا، ایکسپو فیلڈ اسپتال کو 2 ماہ مزید قائم رکھا جائے گا۔