Thursday, April 25, 2024

وزیراعلیٰ بزدار کا رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ بزدار کا رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ
July 12, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، شدید بارش اور آندھی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ عثمان بزدار نے جیل روڈ، گلبرگ، کینال روڈ، مال روڈ و دیگر علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نکاسی آب کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، بعض مقامات پر پانی کھڑا دیکھ کر برہم بھی ہوئے۔