Thursday, March 28, 2024

یووینٹس اور اٹلانٹا کا میچ ڈرا، مانچسٹر سٹی نے برائٹن کو آؤٹ کلاس کردیا

یووینٹس اور اٹلانٹا کا میچ ڈرا، مانچسٹر سٹی نے برائٹن کو آؤٹ کلاس کردیا
July 12, 2020
کارڈیف سٹی (92 نیوز) اٹالین فٹبال لیگ اور انگلش پریمیئر لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں، اٹالین فٹبال لیگ میں اسٹار فٹبالر کرسٹیا نو رونالڈو نے میچ کے آخری منٹ میں گول کر کے یووینٹس کو شکست سے بچا لیا، یووینٹس اور اٹلانٹا کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا، پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے برائٹن کو پانچ صفر سے شکست دی۔ اٹالین فٹبال لیگ اور پریمیئر لیگ میں شائقین سے خالی اسٹیڈیم میں مقابلے جاری ہیں، اٹالین فٹبال لیگ میں اسٹار فٹبالر کرسٹیا نو رونالڈو نے میچ کے آخری منٹ میں گول کر کے یووینٹس کو شکست سے بچا لیا۔ یووینٹس اور اٹلانٹا کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔ اٹلانٹا کی ٹیم کو پہلے ہاف میں ایک صفر کی برتری حاصل رہی، دوسرے ہاف میں یووینٹس کی ٹیم نے کم بیک کیا، رونالڈو نے پینلٹی پر گول داغ کر میچ برابر کر دیا۔ 80ویں منٹ میں اٹلانٹا کی ٹیم نے ایک بار پھر گول کر کے میچ میں برتری حاصل کر لی لیکن میچ کے آخری لمحات میں اسٹار فٹبالر کر سٹیانو رونالڈو نے پینلٹی کا بھر پور فائڈہ  اٹھایا اور گیند کو جال میں پھینک کر میچ دو، دو گول سے برابر کر دیا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے برائٹن کو پانچ صفر سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے رحیم اسٹرلنگ نے ہیٹرک کی، میچ کے دونوں ہاف میں بھرپور کوششوں کے باوجود برائٹن کی کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔