Thursday, March 28, 2024

اسپینش فٹبال لیگ، ریال میڈرڈ کی ایلوس کو 0-2 سے شکست

اسپینش فٹبال لیگ، ریال میڈرڈ کی ایلوس کو 0-2 سے شکست
July 11, 2020
میڈرڈ (92 نیوز) اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ نے ایلوس کو دو صفر سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کریم بینزیما اور مارکو  اینسینیو  نے ایک، ایک گول اسکور کیا، ریال میڈرڈ کو ٹائٹل جیتنے کے لیے صرف دو میچز میں کامیابی درکار ہے۔ لالیگا میں ایکشن سے بھر پور میچز جاری ہیں، اہم میچ میں ریال میڈرڈ نے ایلوس کو دو صفر سے شکست دی۔ ریال میڈرڈ ٹائٹل جیتنے کے قریب چیمپئن بننے کے لیے صرف 2 میچز میں کامیابی درکار ہے۔ پہلے ہاف سے ہی ریال میڈرڈ نے میچ اپنے کنٹرول میں رکھا اور 11 ویں منٹ میں کریم بینزیما نے پینلٹی پر گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ پہلے ہاف میں ریال میڈرڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل رہی، دوسرے ہاف میں بھی ریال میڈرڈ نے شاندار کھیل  پیش کیا اور  ہاف کے آغاز میں مارکو اینسینیو نے گیند کو جال میں پھینک کر ریال میڈرڈ کی برتری دگنی کر دی۔ ایلوس کی ٹیم نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی، مقررہ وقت تک کوئی بھی گول اسکور نہ کر سکی اور ریال  میڈرڈ نے دو صفر سے میچ اپنے نام کرلیا۔