Thursday, April 18, 2024

دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم دوسرا دو روزہ پریکٹس میچ آج کھیلے گی

دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم دوسرا دو روزہ پریکٹس میچ آج کھیلے گی
July 11, 2020
ووسٹر (92 نیوز) پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاریاں جاری ہیں، قومی ٹیم کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں خامیوں پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ قومی ٹیم دوسرا دو روزہ پریکٹس میچ آج کھیلے گی۔ دورہ انگلینڈ کے دوران شاہینوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل ووسٹر میں بھر پور تیاریاں جاری ہیں، قومی ٹیم نے جمعہ کے روز ہیڈ کوچ کے زیر نگرانی پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے خوب پسینہ بہایا، گرین شرٹس کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لیے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔ 4 روزہ ٹریننگ کے بعد قومی ٹیم دوسرا دو روزہ پریکٹس میچ آج کھیلے گی، اس میچ میں دو ٹیمیں بنا کر باقاعدہ میچ کھیلا جائے گا۔ قرنطینہ پورا ہونے کے بعد قومی ٹیم کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے اور قومی اسکواڈ 13 جولائی کو ووسٹر سے ڈربی شائر روانہ ہو جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہوگا اور ٹی ٹونٹی سیریز 28 اگست سے  شروع ہوگی۔