Wednesday, April 24, 2024

مکی آرتھر کا ایشیا کپ ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار

مکی آرتھر کا ایشیا کپ ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار
July 10, 2020
کولمبو (92 نیوز) پاکستان کے سابق اور سری لنکا کے موجودہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایشیا کپ ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔ پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر کا  کہنا ہے کہ  ایشیا کپ   کا ایونٹ ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی، لیکن انہیں اگلے سال جون میں سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کا انتظار ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے کورونا وائرس کے باعث ایک روز قبل ایشیا کپ ملتوی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اے سی سی کے مطابق 2021ء میں ہونے والے ایونٹ کا میزبان سری لنکا اور 2022ء کے ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہوگا۔