Thursday, April 25, 2024

کوہالہ پاور ، آزاد پتن پاور منصوبوں سے روزگار کے 8 ہزار مواقع پیدا ہوں گے ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

کوہالہ پاور ، آزاد پتن پاور منصوبوں سے روزگار کے 8 ہزار مواقع پیدا ہوں گے ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی
July 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور چینی کمپنیوں کے سربراہان کی چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاور منصوبوں پر کام جلدازجلد شروع کرنے کےلیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے سی پیک اتھارٹی کا دورہ کیا۔ چین کی تھری گارجس، گیزہوبا کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز بھی سی پیک اتھارٹی آئے اور کوہالہ، آزاد پتن پاور پراجیکٹس کو حقیقت کا روپ دینے پر اظہار تشکر کیا۔ https://twitter.com/AsimSBajwa/status/1281445191728205824?s=20 چیئرمین سی پیک اتھارٹی (ر)عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاورمنصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ توانائی کے یہ منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔ منصوبوں سے روزگار کے 8 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔