Thursday, March 28, 2024

الیکشن 2018 فراڈ تھا ، فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں ، مولانا فضل الرحمٰن

الیکشن 2018 فراڈ تھا ، فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں ، مولانا فضل الرحمٰن
July 9, 2020
 کراچی (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا الیکشن 2018 فراڈ تھا ۔ فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں ۔ کراچی میں جے یو آئی ف کے تحت آل پارٹیز کانفرنس ہوئی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی قیادت نے مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مافیاز کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کردیا۔ جمعیت اعلماء اسلام ف کی آل پارٹیزکانفرنس نے حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیئے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈشیڈنگ  کی مذمت کی گئی ہے۔ کہا گیا کہ 18ویں ترمیم آئین پاکستان کی روح ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ باعث تشویش ہے۔ مافیاز کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے درمیان شکوے شکایت موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ یہ بھی کہا کہ ہم کووڈ 19 نہیں بلکہ کووڈ 18 کا شکار ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے  کہا ملکی تاریخ  میں پہلے دفعہ بجٹ کا حجم پچھلے سال سے بھی کم ہے۔ سمجھ نہیں آرہا کہ ملک کو مزید کتنا تباہ کیا جانا ہے۔ آج وفاق اور ادارے ایک پیچ پر نہیں ہیں۔ اے پی سی  اعلامئیے میں کورونا وبا  میں حکومتی غیرسنجیدگی پر تنقید اور  ہر تین ماہ بعد مشترکہ مفادات کونسل  اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم پاکستان، اے این پی، بی این پی  مینگل ، پاکستان مسلم لیگ ق سمیت  بیس پارٹی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔