Friday, March 29, 2024

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف ایک اور دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف ایک اور دائر درخواست پر فیصلہ  محفوظ
July 7, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد میں مند رکی تعمیر کے خلاف ایک اور دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے  جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا ۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چار کنال اراضی مندر کو غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس ہے ، کام روک دیا گیا ہے ۔