Tuesday, April 16, 2024

کراچی، نرسز کا احتجاج رنگ لے آیا، محکمہ صحت کیساتھ مذاکرات کامیاب

کراچی، نرسز کا احتجاج رنگ لے آیا، محکمہ صحت کیساتھ مذاکرات کامیاب
July 6, 2020
کراچی (92 نیوز) نرسز کااحتجاج رنگ لے آیا، محکمہ صحت اور نرسز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، مرد نرسز کورونا ایس اوپیز کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر نرسز نے احتجاج ختم کردیا۔ نرسز اور ڈپٹی کمشنر کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر نے 1436 نرسر کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ محکمہ صحت سے مذاکرات کامیاب ہو نے پر بعض مرد نرسز نے پولیس اہلکاروں کو بھی خوشی سے گلے لگایا۔ اس سے قبل کراچی میں کنٹرکٹ پر بھرتی نرسز نے ملازمت مستقل کرنے کے مطالبے کیلئے احتجاج کیا، نرسز پریس کلب سے نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچیں۔ نرسز کا موقف تھا کہ سندھ بھر میں 2384 نرسز کو کورونا وارڈز میں اسپیشل ڈیوٹی پر عارضی بھرتی کیا گیا، 3 ماہ سے محکمہ صحت سندھ نے نہ مستقل کیا نہ ہی تنخواہ دی گئی۔