Wednesday, April 24, 2024

جاپان اور بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

جاپان اور بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی
July 6, 2020

ٹوکیو ( 92 نیوز) جاپان اور بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ۔ جاپان کے  جزیرے کیوشو میں  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مزید بیس افراد ہلاک ہو گئے ۔ ادھر بھارت اور چین میں بھی مون سون بارشوں نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے۔

جاپان کے جنوب مغربی جزیرے کیوشو میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودوں سے سڑکیں اور درجنوں مکانات تباہ ہوگئے، حکام نے مختلف حادثات میں مزید بیس ہلاکتوں کی تصدیق کردی،، جبکہ چودہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔

ادھر بھارت کے متعدد علاقوں میں مون سون کی بارشیں تباہی مچارہی ہیں، ریاست گجرات میں متعدد دریاؤں میں طغیانی آچکی ہے ۔ ممبئی میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آچکی ہیں جس کی وجہ سے سیکڑوں افراد متاثر ہورہے ہیں۔

چین کے صوبہ ووہان میں سات روز سے جاری بارش نے خوفناک صورتحال اختیار کرلی، سیوریج نظام فیل ہونے سے متعدد سڑکیں زیر آب اگئیں ، جس سے نقل و حرکت شدید متاثر ہورہی ہے، اب تک دو سو چھبیس ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔