Saturday, April 20, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ نے نیپا اسپتال کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے نیپا اسپتال کا افتتاح کر دیا
July 5, 2020

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیپا اسپتال کا افتتاح کردیا، اسپتال کو ریسرچ سنٹر کا درجہ دینے کا اعلان  بھی کردیا، کہا کہ  آج سے 54 بستروں کا اسپتال فنکشنل ہوگیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے نیپا اسپتال کا افتتاح کر دیا، اپنے کطاب میں کہا کہ  اسپتال 400 بستروں پر مشتمل ہے ،  پہلے مرحلے میں بلاک اے اور بی تیار کیا ہے ، جلد 200 بستروں کے اسپتال کے طوعر  پر کام کریگا ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے نیپا اسپتال کو ریسرچ سینٹر کا بھی درجہ دے دیا،   کہا کہ اس وقت اسپتال کے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کا کام مکمل ہے ، آج 54 بستروں کا اسپتال فنکشن ہو گیا ہے ، گراؤنڈ فلور پر 8 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی کی سہولت موجود ہے  جبکہ 16 بستروں کا آئی سی یو بمعہ وینٹی لیٹرز  اور 34 ڈی ایچ یو بستروں کا بھی انتظام کیاگیا ہے ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اگلے چھ ہفتوں میں  23 آئی سی یو بستروں اور  88 ڈی ایچ یو بیڈز شروع کئے جائیں گے ، اسپتال میں 500 ایم اے ایکسرے مشین ، موبائل ایکسرے یونٹ اور الٹرا ساؤنڈ مشینیں لگائی گئی ہیں ۔