Friday, March 29, 2024

ایل او سی، بٹل سیکٹر پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ، 22 سالہ شہری زخمی

ایل او سی، بٹل سیکٹر پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ، 22 سالہ شہری زخمی
July 5, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی افواج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 22 سالہ شہری شدید زخمی ہو گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ہٹ دھرم انتہا پسند مودی سرکار، قابض بھارتی فورسز باز نہ آئیں۔ بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں بدستور جاری ہے۔ بٹل سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج نے بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ شہری زخمی ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے شہری آبادی پر فائر کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔