Saturday, April 20, 2024

لاہور میں بھی لوڈ شیڈنگ کا عذاب ، گھنٹوں بجلی کی بندش معمول بن گئی

لاہور میں بھی لوڈ شیڈنگ کا عذاب ، گھنٹوں بجلی کی بندش معمول بن گئی
July 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) کراچی کے بعد لاہور میں بھی لوڈ شیڈنگ کا عذاب شروع ہو گیا۔ گھنٹوں بجلی کی بندش معمول بن گئی۔ باغبانپورہ شْالیمار لنک روڈ پر 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ اقبال ٹاؤن، گڑھی شاہو، دھرمپورہ، مغلپورہ، نولکھا، اولڈ سٹی شدید متاثر ہیں۔ بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کا سکون چھین لیا۔ شہر قائد میں بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے اہل کراچی کا برا حال ہے۔ جہانگیر روڈ، کلفٹن، مارٹن کوارٹرز، لسبیلہ ،گلبہار، لیاقت آباد سمیت کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ فالٹس کے نام پر کئی کئی گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جارہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کے الیکٹرک کے کمپلین سینٹر سے بھی تسلی بخش جواب نہیں مل رہا ۔ شدید گرمی اور طویل لوڈ شیڈنگ میں کراچی میں بجلی کی صارفین دہائیاں دینےلگے ۔ مختلف علاقوں میں  چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔ سو فیصد ریکوری والے علاقوں میں بھی بجلی بند ہے ۔ ایک طرف بجلی آتی نہیں دوسری طرف اضافی بل آرہے ہیں جس پر صارف شکایت کرنے جائیں تو شنوائی بھی نہیں ہوتی۔