Friday, April 26, 2024

کراچی کی 39 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ

کراچی کی 39 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ
July 3, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کی 39 یوسیز میں دو ہفتوں کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہو گیا۔ بند کاروباری سرگرمیاں آج سے بحال ہوں گی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں کورونا کیسوں میں نمایاں کمی آئی۔ کراچی کی ستر سے زائد گلیاں بند کی گئیں تھیں جن کی بندش دو جولائی کو پوری ہوئی۔ جمشید کوارٹر یو سی 10 بھی کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹ قرار دے کر بند کی گئی تھی ۔ شرائط تھیں کہ کریانہ اور میڈیکل کے علاہ کوئی دکان نہیں کھلے گی ۔ لوگوں کی آمد رفت پر پابندی تھی اور انتہائی ضروری کام کے لئے نکلنے والے کو شناختی کارڈ رکھنا تھا۔ ادھر ضلع غربی کےمختلف علاقوں میں 15 روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگ گیا۔ گلشن معمار،  کیماڑی ، ڈاکس، مجید کالونی ، سعید آباد، میٹروول کے علاقے شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں تمام کاروباری سرگرمیاں بند جبکہ اشیائے ضروریہ کی دکانیں مقررہ اوقات میں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔