Friday, March 29, 2024

آئی سی سی کا دوہرا معیار، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کیلئے شرٹس پر بلیک لائیو میٹرز مہم کی اجازت

آئی سی سی کا دوہرا معیار، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کیلئے شرٹس پر بلیک لائیو میٹرز مہم کی اجازت
June 30, 2020

دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی کا دوہرا معیار، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے لیے شرٹس پر بلیک لائیو میٹرز مہم کی حمایت کی اجازت دیدی۔2014 میں انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی  کو  سیو غزہ  کا بینڈ پہن کر میچ کھیلنے سے منع کر دیا تھا۔

 بلیک لائیوز میٹر منظور، سیو غزہ نامنظور، آئی سی سی کا دوہرا معیار  سامنے آگیا ۔ ویسٹ انڈیز کی  ٹیم کو انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے دوران نسل پرستی کیخلاف احتجاج کی اجازت دے دی جبکہ  2014 میں انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی  کو سیو غزہ  کا بینڈ پہن کر میچ کھیلنے سے روک دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر پیغام میں آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی تصویر جاری کی  اور لکھا  ویسٹ انڈیز کی ٹیم بلیک لائیوز میٹر کے لوگو والی شرٹ پہن کر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کھیلے گی ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز   کے درمیان  پہلا ٹیسٹ چار جولائی سے  شروع ہوگا۔

دوسری طرف بھارت کے خلاف 2014 میں  ٹیسٹ میچ کے دوران معین علی کے رسٹ بینڈ سیو غزہ اور فری فلسطین  کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ،  آئی سی سی نے  فلسطین کی حمایت کو سیاسی رنگ دے کر انہیں بینڈ پہننے سے روک دیا تھا۔

آئی سی سی کا  اس  پر کہنا تھا کہ عالمی کرکٹ کے  قوانین کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل  میچوں میں  کپڑوں  اور دیگر اشیا پرمذہبی ، سیاسی،نسلی بیانات دکھانے سے روکتے ہیں۔