Saturday, April 20, 2024

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے راولپنڈی کے مزید آٹھ علاقے بند

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے راولپنڈی کے مزید آٹھ علاقے بند
June 28, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے راولپنڈی کے مزید آٹھ علاقے بند کر دیئے گئے۔ راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے مزید 8 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گلزار قائد، خیابان سرسید، ڈھوک علی اکبر میں اگلے 10 دن کے لیے لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ کوٹہ کلاں، مورگاہ، تحت پڑی میں بھی 10 روز کے لیے لاک ڈاؤن ہو گا۔ ننکاری بازار، باڑہ مارکیٹ میں بھی اگلے 10 روز تک سمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا۔ راولپنڈی میں پہلے ہی 22 علاقوں میں 30 جون تک سمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔