Friday, April 26, 2024

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

کلفٹن میں سپر اسٹور میں آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا
June 28, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے کلفٹن  میں واقع سپر اسٹور میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، فائربریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں کی مدد سے آگ  بجھائی جاسکی۔

کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ  سامنے آیا ، کلفٹن میں واقع سپر اسٹور میں اچانک شعلےبھڑک اٹھے  جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ کی اطلاع پر 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں  ، شدت دیکھنے کے بعد مزید 6 فائر ٹینڈرز آگبجھانے کیلئے طلب کئے گئے ۔

فائر فائٹرز  4 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد شعلے ٹھنڈے کرنے میں کامیاب ہوئے ،لیکن آگ نے اسٹور میں رکھا سامان جلاکر راکھ کردیا ۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی  ۔