Saturday, April 20, 2024

چین کے شہر باؤڈنگ میں ژالہ باری، درجنوں گاڑیاں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصل کو نقصان

چین کے شہر باؤڈنگ میں ژالہ باری، درجنوں گاڑیاں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصل کو نقصان
June 28, 2020
باؤڈنگ (92 نیوز) چین کے شہر باؤڈنگ میں ژالہ باری نے تباہی مچادی، انڈے کے برابر اولوں نے درجنوں گاڑیاں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصل کو شدید  نقصان پہنچایا ہے۔ چین میں جہاں ایک جانب طوفانی بارشیں اور سیلاب تباہی مچارہے ہیں، وہیں شمالی صوبہ ہیوبی کے شہر باؤڈنگ میں اچانک ژالہ باری ہونے لگی۔ انڈے کے سائز کے اولوں نے ہر شے کو تہس نہس کرڈالا، درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق ژالہ باری سے تقریباً بارہ ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی، قدرتی آفت سے پورے شہر میں تیس ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔