Thursday, April 25, 2024

قومی ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ آج انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگا

قومی ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ آج انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگا
June 28, 2020
لاہور ( 92 نیوز) دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے 18 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگئے ،قومی ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈآج  انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگا، محمد حفیظ  سمیت چھ کھلاڑیوں کی دوسری  رپورٹ  نیگیٹو  آگئی   تاہم انہیں  انگلینڈ روانگی  سے قبل  ایک  اور ٹیسٹ دینا ہو گا۔ دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ ، اٹھارہ کھلاڑیوں کی کورونا  رپورٹ منفی آگئی، بیس رکنی قومی اسکواڈ   آج  صبح دس بجےخصوصی طیارے سے  مانچسٹر کے لئے روانہ ہو گا، اس  سے قبل کورونا مثبت  آنے والے چھ کھلاڑیوں کی رپورٹ  نیگیٹو بھی  آگئی۔ انگلینڈ کیلئے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی ،بابر اعظم ،فہیم اشرف ،فواد عالم ، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسی خان  کے نام شامل ہیں ۔ اسد شفیق ،نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عابد علی،شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ انگلینڈ جائیں گے ۔ ریزرو کھلاڑی ظفر گوہر انگلینڈ سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ محمد حسنین،شاداب خان ،فخر زمان، محمد حفیظ،وہاب ریاض اور محمد رضوان    کا تیسرا  کورونا ٹیسٹ اگلے ہفتے ہو گا  جو منفی آنے  پر  انگلینڈ روانہ ہوسکیں گئے  ۔ حیدر علی ، حارث رؤف ،کاشف بھٹی ، عمران خان  اور مساجر  ملنگ علی کا  دوسرا ٹیسٹ بھی  مثبت آگیا ۔ قومی ٹیسٹ  ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کے لیے پرجوش ہیں ۔