Friday, April 19, 2024

بھارت سے ادویات درآمد کا معاملہ، وزارت تجارت اور صحت حکام سرجوڑ کر بیٹھ گئے

بھارت سے ادویات درآمد کا معاملہ، وزارت تجارت اور صحت حکام سرجوڑ کر بیٹھ گئے
June 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بھارت سے ادویات کی درآمد کے معاملہ پر وزارت تجارت اور صحت کے حکام سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ادویات کی فہرست طلب کرلی۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق صرف جان بچانے والی ادویات درآمد کی جاسکیں گی۔ تجارت 450 جان بچانے والی ادویات کی فہرست ڈریپ مرتب کرے گا۔ اس سے قبل جان بچانے والی ادویات کی فہرست میں 429 شامل ادویات شامل تھیں۔ ذرائع کے مطابق ڈریپ نے ادویات کی فہرست 29 جون تک جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، آئندہ کابینہ اجلاس میں ادویات کی درآمد کی منظوری متوقع ہے۔