Friday, April 19, 2024

آئل مافیا نے رات اربوں روپے کی ڈکیتی کی، اس پر بھی کمیشن بنا دیں، رانا ثناء

آئل مافیا نے رات اربوں روپے کی ڈکیتی کی، اس پر بھی کمیشن بنا دیں، رانا ثناء
June 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) رہنماء مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے قومی اسمبلی میں تنقید کرتے ہوئے کہا آئل مافیا نے رات اربوں روپے کی ڈکیتی کی، اس پر بھی کمیشن بنا دیں۔ ن لیگی رہنماء رانا ثنااللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مافیاز اس حد تک زور آور ہوچکے ہیں، ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں، اربوں روپے کی ڈکیتی پر ڈکیتی ہو رہی ہے، ادارے کہاں ہیں، ادارے مافیا کی معلومات نہیں اپوزیشن کی معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے تنخواہ میں اضافہ نہیں، پنشن میں اضافہ نہیں کیا تو وزارت داخلہ کے بجٹ میں 13 فیصد اضافہ کیوں کیا؟۔ آپ کی بنیاد جھوٹ، پروپیگینڈا پر ہے، حکومت کا زور صرف پروپیگینڈا کرنے پر ہے۔ رات سے پوری دنیا بل بلا رہی ہے لوگ کہ رہے ہیں کہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہوئی ہے۔ حکومت نے پٹرول مافیا کے ساتھ ملکر عام آدمی کی جیب سے ڈکیتی کی ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرول سستا کیا، لوگ رل گئے۔ مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے حکومت سے فیصلہ کرایا۔ یہ ڈاکوؤں ہیں چور ہیں، آج بتایا جائے ڈکیتی گزشتہ رات کس نے ماری؟۔ ڈکیتی پہ ڈکیتی ہورہی ہے گندم تیل ادویات سب پر ڈاکے ڈالے گئے۔