Friday, April 19, 2024

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائیگا، وزیراعظم

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائیگا، وزیراعظم
June 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا، اگر لوگوں کو احتیاط کرائیں تو ہی وباء سے بچا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم نے ٹائیگرفورس کے رضا کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے خدمات دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا، مزید بولے کہ اگلا ایک مہینہ اہم ہے اور اگر ہم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو، بیماری کا عروج گزر سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ انتظامیہ پہلے ہی ان کی حدود میں لگی ہوئی ہے اور ہم ان پر مزید دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ رضاکاران بہت اہم ہیں کیونکہ انہوں نے وبائی امراض کو روکنے میں تمام ممالک میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ رضاکاروں اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور انھیں ملکی تاریخ میں بے مثال زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر آئندہ برسات کے موسم میں بھی شجرکاری کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔