Thursday, March 28, 2024

گوجرانوالہ، ٹرائی روم میں لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز کا معاملہ، 92 نیوز کی خبر پر 2 ملزم گرفتار

گوجرانوالہ، ٹرائی روم میں لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز کا معاملہ، 92 نیوز کی خبر پر 2 ملزم گرفتار
June 24, 2020
گوجرانوالہ (92 نیوز) پیسے نے انسانیت کے درجے سے بھی گرا دیا، گوجرانوالہ میں  ٹرائی روم میں لڑکیوں کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنانے کے بعد بلیک میل کرنے کا دھندا بے نقاب ہوا ہے، سی پی او گوجرانوالہ نے 92 نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پیسے نے انسانیات سے بھی گرادیا، ٹرائی روم میں لڑکیوں کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنانے کے بعد بلیک میل کرنے کا دھندا بے نقاب ہوا ہے۔ سیٹلائٹ ٹاؤن کے شاپنگ سنٹر میں خفیہ کیمر نصب کیے گئے تھے، ویڈیو بنانے کے بعد پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی اور ان کار پر دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ سیٹلائٹ ٹاؤن کی رہائشی لڑکی سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی ڈیمانڈ کی گئی، پولیس نے دوملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزموں کا کہنا تھا کہ انہیں خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کرتسکین ملتی ہے۔ ویڈیوز کے معاملے پر ترجمان گوجرانوالہ پولیس سے 92 نیوز نے بار بار رابطہ کیا مگر موصوف نے فون اٹھانے کی زحمت نہ کی۔