Friday, March 29, 2024

پشاور میں حیات آباد فیز 6 کو مکمل طور پر سیل کر دیاگیا

پشاور میں حیات آباد  فیز 6 کو مکمل طور پر سیل کر دیاگیا
June 22, 2020

پشاور ( 92 نیوز) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت حیات آباد کے فیز 6 کو مکمل طور پر سیل کردیا ۔ داخلی اورخارجی راستوں پر خاردار تاریں اور بلاک رکھ کر گاڑیوں کی آمد ورفت بند کردی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 21 ہزار 997 تک پہنچ چکی ہے جبکہ صوبے میں ملک وائرس سے 821 افراد انتقال کر چکے ہیں ۔

پشاور کے حیات آباد کے فیز 6 کو  کورونا کیسز زیادہ تعداد میں سامنے آنے پر ہاٹ اسپاٹ ایریا ڈکلیئر کیا گیا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں اب تک 6 ہزار 536 افراد کورونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں ۔