Tuesday, April 16, 2024

جناح اسپتال لاہور میں مریض کو آکسیجن نہ ملنے پر انتظامیہ اور لواحقین میں تصادم

جناح اسپتال لاہور میں مریض کو آکسیجن نہ ملنے پر انتظامیہ اور لواحقین میں تصادم
June 20, 2020

لاہور ( 92نیوز)  جناح اسپتال لاہور میں مریض کو آکسیجن نہ ملنے پر انتظامیہ اور لواحقین میں تصادم کا نیا واقعہ سامنے آگیا ، سرکاری اسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز نہ ملنے پر لواحقین اور انتظامیہ میں آئے روز جھگڑے ہونے لگے۔

آکسیجن نہ ملنے دوروز قبل لاہور جناح اسپتال میں انتظامیہ اور لواحقین کی شدید لڑائی ہوئی، ، فوٹیج 92نیوزکوموصول ہوگئی ، لڑائی میں ڈنڈوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

لڑائی کی وجہ سے جناح اسپتال میں لڑائی کے باعث مریضوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

 لاہور میں کورونا کے وار جاری مگر پی آئی سی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دیں ،

دل کے سب سے بڑے اسپتال  کے باہر دل کے مریضوں کا رش ،سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھا گیا ، لمبی قطار اور شدید گرمی  کے باعث مریضوں کی حالت ناساز ہونے لگی ۔

بیس فیصدافراد نے  ماسک تو پہنا مگر کسی نے گلوز نہیں پہنے  ۔