Friday, April 19, 2024

بدین، ڈسٹرکٹ جیل کے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 30 قیدی کورونا کا شکار

بدین، ڈسٹرکٹ جیل کے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 30 قیدی کورونا کا شکار
June 14, 2020
بدین (92 نیوز) بدین میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، ڈسٹرکٹ جیل کے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 30 قیدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ ڈی ایچ او بدین کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل کے پانچ پولیس اہلکاروں اور 30 قیدیوں کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی ہے۔متاثرہ قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جیل میں قید دیگر قیدیوں کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 175 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملتان میں تعینات 14 ٹریفک وارڈنز میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ ٹریفک وارڈنز نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔