Thursday, March 28, 2024

کم بیک ہمیشہ ڈیبیو کی طرح ہوتا ہے ، سرفراز احمد

کم بیک ہمیشہ ڈیبیو کی طرح ہوتا ہے ، سرفراز احمد
June 13, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کم بیک ہمیشہ ڈیبیو کی طرح ہوتا ہے، کپتانی کے بعد تینوں فارمیٹ سے باہر ہونے پر افسوس تھا،مگر ہمت نہیں ہاری۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے دورہ انگلینڈ کے لئے اسکواڈ میں واپسی پر کہا کہ   کم بیک ڈبیو ہی لگتا ہے ، بطور وکٹ کیپر بلے باز جا رہا ہوں ، کسی بھی نمبر پر کھیل سکتا ہوں مینجمنٹ جیسا بہتر سمجھے حاضر ہوں ۔ سرفراز نے کہا کے کپتانی کے بعد تینوں فارمیٹ سے باہر ہونے پر افسوس ہوا تھا ، مگر ہمت نہیں ہاری ، جب کپتان تھا جب بھی ڈریسنگ روم میں فرق نہیں رکھا ، اب بھی دل میں کوئی ایسی بات نہیں ۔ انہوں نے موجودہ کوچنگ اسٹاف کا تاریخ کا مضبوط ترین کوچنگ پینل قرار دیا،سرفرا احمد کا مزید کہنا تھا کے انگلینڈ میں انکا ریکارڈ اچھا ہے ، رضوان بھی پاکستان کے لئے اچھا کھیل رہے ہیں ، اچھی بات یہ ہے ٹیم سے آؤٹ ہونے کے بعد ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں مصروف رہا، جس کا فائدہ ہوا۔