Friday, April 19, 2024

شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
June 13, 2020
لاہور (92 نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ٹویٹ کیا کہ جمعرات سے طبیعت خراب تھی، جسم میں درد تھا، ٹیسٹ کرانے پر مثبت آیا۔ https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1271720209657630720?s=20 سابق کپتان شاہد آفریدی نے قوم سے صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کردی، شاہدآفریدی لاک ڈاؤن کے بعد سے کورونا متاثرین کی مدد کیلئے متحرک تھے۔ شاہد آفریدی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قومی کرکٹرز محمد حفیظ،کامران اکمل نے جلد صحتیابی کی دعا کی۔ پی ٹی آئی کی رہنماء انیلہ خواجہ نے بھی بوم بوم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ٹوئٹر پر لالہ  ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔