Friday, April 19, 2024

گستاخانہ مواد پر مبنی 3 کتب پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

گستاخانہ مواد پر مبنی 3 کتب پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری
June 12, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی کی سفارش پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اہم قدم اٹھالیا، گستاخانہ مواد والی 3 کتب پر پابندی لگادی، نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ نے تینوں کتابوں کی تمام کاپیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ دی فرسٹ مسلم ، آفٹر دی پرافٹ اور ہسٹری آف اسلام میں غلط حقائق بیان کرنے پر پابندی لگائی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے حافظ عمار یاسر نے اس مسئلے پر سب سے پہلے آواز اٹھائی تھی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی ذاتی دلچسپی سے گستاخانہ مواد والی کتابوں پر پابندی لگائی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ رحمت العالمینﷺ کی عزت پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں، آئندہ تاریخی حقائق کی غلط انداز میں اشاعت کا راستہ بند کردیا۔