Friday, March 29, 2024

اسلام آباد پولیس کی امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج ‏کرنے سے معذرت

اسلام آباد پولیس کی امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج ‏کرنے سے معذرت
June 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد پولیس نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج ‏کرنے سے معذرت کر لی۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے خلاف ‏اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت کی۔ اسلام آباد پولیس نے سنتھیا ڈی ‏رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے معذرت کرتے ہوئے ایف آئی اے ‏سائنرکرائم ونگ کا معاملہ قراردے دیا۔‏ تھانہ بنی گالا پولیس نے جواب جمع کروایا اور موقف اختیار کیا کہ تمام ‏الزامات سوشل میڈیا پرلگائے۔ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں کہ سوشل میڈیا ‏کے معاملہ پر مقدمہ درج کریں۔ ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے، استدعا ہے کہ ‏مقدمہ اندراج کی درخواست داخل دفتر کی جائے۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ‏کہ ہماری درخواست پر تعزیرات پاکستان کی دفعات بنتی ہے۔ دفعہ 500 ‏اور 505 کے تحت پولیس کو مقدمہ درج کرنیکا اختیار ہے۔ پولیس صرف ‏بہانہ بنا رہی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کا کیس بنانے کے حوالے سے پولیس سے تفصیلی جواب ‏طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔