Friday, April 26, 2024

پاکستان میں کورونا کے وار تیز ، مزید 107 افراد جان سے گئے

پاکستان میں کورونا کے وار تیز ، مزید 107 افراد جان سے گئے
June 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہو گئے۔ مزید 107 افراد جان سے گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 463 تک جا پہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اب تک سب سے زیادہ 28344 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ بلوچستان اور آزاد کشمیر میں وینٹی لیٹر پر ایک بھی مریض موجود نہیں۔ مُلک بھر میں مجموعی طور پر 25610 بیڈز کو کورونا مریضوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ 5954 آکسیجنیٹڈ بیڈز بھی کورونا مریضوں کے لیے مختص ہیں۔ این سی او سی کے مطابق مُلک بھر میں 1400 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص، 375 پر مریض موجود ہیں۔ گژشتہ 48 گھنٹوں میں این ڈی ایم اے کی جانب سے 25 پورٹ ایبل وینٹی لیٹرز کراچی منتقل کیے گئے۔ کووڈ 19 مریضوں کے کیے مختص 59 فیصد سے زائد وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں مُلک بھر میں 1562 نان کووڈ وینٹی لیٹرز بھی موجود ہونگے۔ این سی او سی کا کہنا ہے جون کے آخر میں اضافی 1 ہزار آکسیجنیٹڈ بیڈز کے حوالے سے منصوبہ بندی جاری ہے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کے لیے مختص مجموعی بیڈز کی تعداد 379 ہے۔ آکسیجنینٹڈ بیڈز 68 جبکہ وینٹی لیٹرز کی تعداد 43 ہے۔ بلوچستان میں کورونا مریضوں کے لیے مختص مجموعی بیڈز کی تعداد 2148 ہے۔ آکسیجنینٹڈ بیڈز 262 جبکہ وینٹی لیٹرز کی تعداد 36 ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کے لیے مختص مجموعی بیڈز کی تعداد 151 ہے۔ آکسیجنینٹڈ بیڈز 43 جبکہ وینٹی لیٹرز کی تعداد 28 ہے۔ اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لیے مختص مجموعی بیڈز کی تعداد 526 ہے۔ آکسیجنینٹڈ بیڈز  262 جبکہ وینٹی لیٹرز کی تعداد 90 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کے لیے مختص مجموعی بیڈز کی تعداد 9276 ہے۔ آکسیجنینٹڈ بیڈز  3500 جبکہ وینٹی لیٹرز کی تعداد 287 ہے۔ خیبر پختونخواہ میں کورونا مریضوں کے لیے مختص مجموعی بیڈز کی تعداد 4856 ہے۔ آکسیجنینٹڈ بیڈز 1081 جبکہ وینٹی لیٹرز کی تعداد 340 ہے۔ سندھ میں کورونا مریضوں کے لیے مختص مجموعی بیڈز کی تعداد 8274 ہے۔ آکسیجنینٹڈ بیڈز 738 جبکہ وینٹی لیٹرز کی تعداد 368 ہے۔