Tuesday, April 23, 2024

آئندہ مالی سال کا 7 ہزار 600 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا 7 ہزار 600 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
June 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) آئندہ مالی سال کا 7 ہزار 600 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ ٹیکس آمدن کا ہدف چار ہزار 950 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ خسارے کا تخمینہ 3 ہزار ارب روپے لگایا گیا ہے۔ کورونا کی صورتحال کے باعث بجٹ سیشن کیلئے خصوصی انتظامات کیئے گے ہیں۔ ایوان سے 256 نشستیں نکال دی گئیں، صرف 86 نشستیں ہوں گی۔ دوسری طرف حکومت نے پہلی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ پہلے مرحلے میں 30 فیصد موٹر سائیکلیں، رکشے، بسیں اور ٹرک بجلی پر چلیں گے۔ دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں چھوٹی بڑی کاریں بھی بجلی پر چلیں گی ۔ پہلی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی قومی اقتصادی کونسل نے منظور کر لی۔ ذرائع کے مطابق پالیسی پر عملدرآمد سے 70 فیصد پٹرول کی بچت ہو گی۔ 2030 تک 5 لاکھ تا 10 لاکھ  بجلی پر چلنے والی گاڑیاں شاہراہوں پر چلیں گی۔ الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ کیلئے حکومت  کئی طرح کی مراعات دے گی۔ مینوفیکچرنگ سامان کے لئے ڈیوٹی فری منگوایا جاسکے گا۔ مینوفیکچنر کے لئے سیلز ٹیکس چھوٹ  دی جائے گی ۔ بیٹری مینوفیکچرنگ ریسرچ سنٹر بھی مقامی طور قائم کرے گی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور وزارت سائس و ٹیکنالوجی مشترکہ ریسچ سنٹر قائم کریں گی۔ تین ہزار سی این جی اسٹیشنز الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن بن جائیں گے۔ موٹرویز جی ٹی روڈز پر بھی الیکٹرک وہیکل چارجنگ کی سہولت ہو گی۔ چارجنگ انفرا اسٹرکچر کیلئے ڈیوٹی فری سامان کی سہولت ہوگی۔ دس سال میں 30 فیصد گاڑیاں بجلی پر منتقل کی جائیں گی۔ ادھر بجٹ اجلاس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہو گا۔ وفاقی کابینہ بجٹ اہداف کی حتمی منظوری دے گی۔