Thursday, April 25, 2024

ملک میں تیل بحران ، تین نجی کمپنیوں کے سی ای اوز کیخلاف مقدمہ درج

ملک میں تیل بحران ، تین نجی کمپنیوں کے سی ای اوز کیخلاف مقدمہ درج
June 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں تیل کے بحران پر وفاقی حکومت کی تشکیل شدہ کمیٹی کی درخواست پر تین نجی کمپنیوں کے سی ای اوز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ٹرمینلز پر تیل کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے الزام پر درج کیا گیا۔ مقدمے میں تین نجی کمپنیوں کے سی ای اوز کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر قاسم کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ تینوں نجی کمپنیوں کے سی ای اوز کیخلاف مقدمہ جیکسن تھانے پر درج کیا گیا ہے۔