Thursday, April 25, 2024

کورونا بے قابو، الیکشن کمیشن کے تمام کیسز کی سماعت ایک ماہ کیلئے مؤخر

کورونا بے قابو، الیکشن کمیشن کے تمام کیسز کی سماعت ایک ماہ کیلئے مؤخر
June 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا بے قابو ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے تمام کیسز کی سماعت ایک ماہ کیلئے مؤخر کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تاحکم ثانی الیکشن کمیشن کے پاس زیر التوا کیسز کی سماعت نہیں ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے تمام شعبہ جات میں پچاس فیصد ملازمین کو حاضری سے استشنی دیدیا گیا ۔ صرف پچاس فیصد ملازمین الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کے دفاتر میں کام کرینگے۔ الیکشن کمیشن کے مرکزی ، ذیلی ، ضلعی ، ریجنل دفاتر میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے تمام دفاتر میں واک تھرو ڈس انفکیشن ٹنل لگانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن دفاتر میں مختلف مقامات پر سینیٹائزر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام خواتین ملازمین کو دفتر آنے سے روک دیا گیا۔ خواتین تاحکم ثانی دفاتر آنے کے بجائے گھروں پر رہیں۔ نزلہ ، زکام ، بخار کے امراض میں مبتلا ملازمین صحت بہتر ہونے تک دفاتر نہ آئیں۔