Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس کا پھیلاؤ ، ملائیشیا نے اپنا اس سال کا حج پروگرام ملتوی کر دیا

کورونا وائرس کا پھیلاؤ ، ملائیشیا نے اپنا اس سال کا حج پروگرام ملتوی کر دیا
June 11, 2020
 کوالالمپور (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملائیشیا نے اپنا اس سال کا حج پروگرام ملتوی کر دیا ۔ طواف سے عرفات تک تمام مناسک حج ادا کرنے کی خواہش کروڑوں دلوں میں اور بھی زیادہ شدت سے دھڑکنے لگی لیکن کورونا وائرس  نے مسلم امہ کی حج کی ادائیگی کے لئے پیدا ہونے والی بےقراری کو بڑھا دیا۔ حرمین کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق ملائیشیا نے رواں برس کا حج پروگرام ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان ملائیشیا کے وزیر مذہبی امور کی جانب سے کر دیا گیا ہے۔ برونائی دارالسلام کی جانب سے حج کے خواہشمند اپنے شہریوں کی روانگی ملتوی کر دی گئی ہے۔ برونائی سے ایک ہزار افراد نے حج کی سعادت حاصل کرنا تھی۔ اس سے قبل انڈونیشیا نے بھی اپنے شہریوں کو حج کی ادائیگی سے روک دیا تھا۔ سعودی وزارت حج اور متعلقہ حکام کو حج سے متلعق دریافت کرنے والوں کے ہزاروں پیغامات موصول ہو رہے ہیں تاہم ابھی تک سعودی عرب نے حج سے متعلق کوئی با ضابطہ اعلان نہیں کیا۔ اس متعلق عالم اسلام کو آگاہ رکھا جائے گا۔