Friday, April 19, 2024

ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کا اجلاس ، سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کا اجلاس ، سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
June 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وسائل میں اضافے کے حوالے سے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا وباء کے باعث غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، کمزور طبقے پر پہلے بوجھ ڈالا نہ آئندہ ڈالیں گے۔ وسائل میں اضافے کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے صوبائی وزیرعلیم خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل  دی گئی۔ ادھر پنجاب حکومت نے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیلئے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کر دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔