Saturday, April 20, 2024

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ڈاکٹرز،پیرامیڈکس اسٹاف کو مراعات کیلئے سفارشات تیار کرلیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ڈاکٹرز،پیرامیڈکس اسٹاف کو مراعات کیلئے سفارشات تیار کرلیں
June 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے ڈاکٹرز اورپیرا میڈکس اسٹاف کومراعات کےلیے سفارشات تیار کرلیں، جون اورجولائی میں اضافی ضروریات سے نمٹنے کے ‏لیے قومی انسداد کورونا کا مختصرمدتی ایکشن پلان بھی ترتیب  دے دیا ۔ این سی او سی کو اجلاس کے دوران چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کی گئی کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوا  جس میں  فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹرزاورپیرامیڈکس اسٹاف کیلئے مراعات پیکیج کا اعلان فریقین کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھرمیں ‏کورونا ٹیسٹ کرنے کےلیے لیبارٹریزکی تعداد 102 ہوگئی ،ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرکارروائیوں سے بھی اجلاس کو آگاہ کیاگیا۔

بلوچستان میں ایس ‏او پیز کی 691 خلاف ورزیوں پر250 دکانیں اور 90 گاڑیوں ‏کو بند یا جرمانہ اورتنبیہ کی گئی، پنجاب میں ایس او پیز کی 2 ہزار 865 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔