Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی نے کراچی میں پانی بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈال دی

پی ٹی آئی نے کراچی میں پانی بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈال دی
June 7, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں پانی بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈال دی  اور کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نااہل ہے ، کے فور منصوبہ  سندھ حکومت کے پاس رہا تو آئندہ 2 سال تک بھی پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہوگی ۔

پاکستان تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) کراچی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنسزکا سلسلہ جاری  ہے ، آج بھی فردوس شمیم نقوی اور دیگر نے سندھ حکومت کیخلاف پریس کانفرنس کی   اور کراچی میں پانی بحران کا معاملہ اٹھایا ۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شہر کی آبادی بڑھنے کے باوجود پانی کی فراہمی میں اضافہ نہیں کیا گیا،اگر کے فور منصوبہ سندھ حکومت کے پاس رہا تو پانی نہیں ملے گا، وزیر اعظم کو کراچی کے عوام نے ووٹ دیا ہے اور سندھ حکومت کی نا اہلی کے بارے میں عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ  کراچی کے لوگ کب تک ظلم  برداشت کریں گے ، شہر میں کچرے کے انبار لگے ہیں جب کہ سڑکیں اور سیوریج نظام تباہی کا شکار ہو چکا ہے ۔