Thursday, April 25, 2024

نوابشاہ، 3 ماہ سے بیروزگار ٹرانسپورٹرز، ڈٓرائیورز اور کلینرز نے پریس کلب پر دھرنا

نوابشاہ، 3 ماہ سے بیروزگار ٹرانسپورٹرز، ڈٓرائیورز اور کلینرز نے پریس کلب پر دھرنا
June 6, 2020
نوابشاہ (92 نیوز) مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث نوابشاہ کے ٹرانسپورٹرز کے صبر کا پیمانہ  لبریز ہوگیا، تین ماہ سے بیروزگار ٹرانسپورٹرز، ڈٓرائیورز اور کلینرز نے پریس کلب پر دھرنا دیدیا۔ لاک ڈائون کے باعث گاڑیوں کا پہیہ جام ہے۔ نوابشاہ کے ٹرانسپورٹرزکا صبرکا پیمانہ لبریز ہوگیا، پریس کلب کے سامنے بسیں اورویگنیں کھڑی کرکے دھرنا دے ڈالا۔ احتجاجی ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورزاور کلینرز کا کہنا ہے سندھ حکومت ایس او پیز کے تحت انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے تاکہ ہم بھی اپنے بچوں کو پیٹ بھر کر روٹی کھلا سکیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے دیگرشہروں میں توٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن نوابشاہ کے ٹرانسپورٹرز کیلئے تاحال کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کیا گیا۔