Saturday, April 20, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف علاقوں کا فضائی دورہ، ٹڈی دل کی صورتحال کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف علاقوں کا فضائی دورہ، ٹڈی دل کی صورتحال کا جائزہ لیا
June 5, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے رحیم یارخان، روجھان اور صادق آباد سمیت مختلف علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور ٹڈی دل کی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار روجھان مزاری میری بنگلہ بھی پہنچے، میری بنگلہ کے قدیم طرز تعمیر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیاـ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے رحیم یارخان، روجھان، بونگ، صادق آباد، کوٹ سبز سمیت مختلف علاقوں کا فضائی دور کیا اور ٹڈی دل کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کہتے ہیں کہ آنیوالے دنوں میں ٹڈی دل کے ممکنہ حملے کے لئے پیشگی اقدامات کئے جائینگے۔ روجھان میں میری بنگلہ پہنچنے پرڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا خیر مقدم کیا، دوست محمد مزاری نے وزیراعلیٰ کو تاریخی اور نایاب تصاویر کے بارے میں آگاہ کیا، معززین اور عمائدین سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کی ترقی پر بھرپور نظر ہے، ترقی کا عمل کورونا کی وجہ سے متاثر لیکن رکنے نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں اراکین پنجاب اسمبلی اورتحریک انصاف کے عہدیداروں نے ملاقات بھی کی ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نےایک ٹویٹرپیغام میں کہا  ہے کہ  تحریک انصاف کے منشور اور وعدے کے مطابق  جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے الگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کی تعیناتی جلد کی جائے گی۔