Wednesday, April 24, 2024

وینٹی لیٹرز کی دستیابی بارے آگہی کیلئے این سی او سی نے موبائل ایپ ’’ نگہبان ‘‘ لانچ کردی

وینٹی لیٹرز کی دستیابی بارے آگہی کیلئے این سی او سی نے موبائل ایپ ’’ نگہبان ‘‘ لانچ کردی
June 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کے بارے میں جاننا انتہائی آسان ہوگیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے موبائل ایپ ’’ نگہبان ‘‘ لانچ کردی۔ موبائل ایپ گوگل ڈرائیو اور کورونا صورتحال سے متعلق ویب سائٹ کے ڈیش بورڈ پر بھی دستیاب ہے۔ ایپ کی مدد سے ہیلتھ کیئرورکرز، ایمرجنسی رسپانڈرز اورکوئی شہری نزدیکی اسپتال میں بیڈ اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی سے آگاہی حاصل کرسکتا ہے۔ ایپ ایمرجنسی کی صورت میں زندگیاں بچانے میں انتہائی معاون ہوسکتی ہے۔ ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے صوبے اپنے اپنے علاقوں میں اسپتالوں کے اندر موجود سہولیات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ سسٹم کے ذریعے اسپتالوں کی صلاحیت کو جانچا جا سکے گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ڈاکٹرفیصل سلطان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم کراچی پہنچ چکی اور مقامی انتظامیہ کی صحت و دیگر ضروریات کے حوالے سے مدد فراہم کر رہی ہے۔