Friday, March 29, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آسٹریلیا کی بجائے نیوزی لینڈ میں کرایا جاسکتا ہے ، ڈین جونز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آسٹریلیا کی بجائے نیوزی لینڈ میں کرایا جاسکتا ہے ، ڈین جونز
June 4, 2020
 کینبرا (92 نیوز) سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے کہا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آسٹریلیا کی بجائے نیوزی لینڈ میں کرایا جاسکتا ہے۔ ایونٹ منسوخی نہیں ہونا چاہئے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو متبادل وینیو پر منتقل کرنے کی آوازیں بلند ہونے لگیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے ایونٹ نیوزی لینڈ میں کروانے  کا مشورہ دے دیا۔ ڈین جونز کا کہنا ہے  کورونا وائرس کے باعث آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے لیے ٹیموں کو قرنطینہ میں رکھنا مشکل ہو گا۔ ان حالات میں آسٹریلیا کے لیے  ایونٹ کی میزبانی  کرنا مشکل ہو گا۔ ڈین جونز نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا  نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے سماجی فاصلوں کی پابندی ختم کیے جانے  کا امکان ہے۔ ایسے میں ایونٹ کو نیوزی لینڈ  منتقل کرنا بہترین آپشن ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ 10جون کو آئی سی سی کی بورڈز میٹنگ میں متوقع ہے ایونٹ رواں سال 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔ آسٹریلین حکام ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں جبکہ بھارت ایونٹ منسوخ کروا کے اسکی جگہ آئی پی ایل کے انعقاد کیلئے سازشیں کر رہا ہے۔