Thursday, March 28, 2024

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کا کورونا کے خوف سے انگلینڈ جانے سے انکار

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کا کورونا کے خوف سے انگلینڈ جانے سے انکار
June 3, 2020
 لندن (92 نیوز) انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں نے کورونا کے خوف سے انگلینڈ جانے سے انکار کر دیا۔ انکار کرنے والوں میں بلے باز ڈیرن براوو، شمرون ہٹمیار اور آل راؤنڈر کیموپال شامل ہیں۔ کورونا کی وجہ سے کھیل کے قواعد بھی تبدیل ہوگئے ہیں ۔ پہلی بار کوئی اسکواڈ  25 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا جن میں چودہ ریگولر اور 11 ریزرو کھلاڑی شامل ہیں ۔ جیسن ہولڈر ویسٹ انڈیز کے 25 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ تین  ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم 9 جون کو انگلینڈ پہنچ کر تین ہفتوں کیلئے اولڈ ٹریفورڈ میں قرنطینہ ہوگی ۔ دونوں ٹیموں  کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 8 جولائی کو ساؤتھمپٹن ، دوسرا 16 جولائی اور تیسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہو گا۔ تینوں ٹیسٹ تماشائیوں سے خالی اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔