Saturday, April 20, 2024

پنجاب حکومت نے سیاحتی مقامات، ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے

پنجاب حکومت نے سیاحتی مقامات، ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے
June 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے سیاحتی مقامات، ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کے لیے ایس اوپیز جاری کر دیئے۔ تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس داخلی گیٹس پر سیاحوں کے ٹمپریچر چیک کریں گے۔ ایس او پیز کے مطابق 98.6 ایف سے زیادہ ٹمپریچر والے سیاحوں کو واپس یا اسپتال بھیجا جائے گا۔ ہوٹل ڈس انفیکٹ گیٹس، سینی ٹائزر کے اہتمام کرینگے۔ جو سیاح مساک پہن کر نہ آئیں ان کو ماسک دئیے جائیں ۔ ماسک اور سینی ٹائزر کے بغیر ہوٹلوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے داخلی راستوں، استقبالیہ اور کمروں میں سماجی دوری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں ٹیبلوں پر دو سے زیادہ لوگوں کو نہ بٹھایا جائے۔ ہوٹل میں 75 فیصد کمروں سے زیادہ بک نہ ہوں اور سیاحوں کا مکمل ڈیٹا رکھا جائے ۔ ہوٹلوں کے ملازمین ماسک، گلوز اور سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔ ملازمین مہمانوں سے رابطہ کم سے کم رکھیں۔