Saturday, April 20, 2024

اوگرا اور حکومتی ہدایات مسترد، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ڈیزل کی سپلائی بند کردی

اوگرا اور حکومتی ہدایات مسترد، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ڈیزل کی سپلائی بند کردی
June 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل سپلائی کیلئے اوگرا اور حکومتی ہدایات مسترد کردیں۔ وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر علاقوں میں ڈیزل کی سپلائی بند جبکہ اکثر علاقوں میں پٹرول کی سپلائی بھی محدود کردی۔ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اٹھانے لگا۔ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل سپلائی کیلئے اوگرا اور حکومتی ہدایات مسترد کردیں۔ وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں بیشتر آئل کمپنیوں نے ڈیزل کی سپلائی بند کردی جبکہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملک کے اکثر شہروں میں پٹرول کی سپلائی بھی محدود کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف پاکستان اسٹیٹ آئل پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی یقینی بنا رہا ہے اور پی ایس او کو پٹرول اور ڈیزل کی اضافی سپلائی کے دباؤ کا سامنا ہے۔عوامی مشکلات پر اوگرا اور پٹرولیم ڈویژن کمپنیوں کے ساتھ خط وکتابت میں مصروف ہیں۔ ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے اسٹاک سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور واضح کیا ہے کہ کوتاہی پر سخت ایکشن ہوگا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 28 مئی کو قیمتیں کم کرنے پر پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔