Tuesday, April 16, 2024

پی آئی اے طیارہ حادثہ ، عمارت کی چھت پر موجود دوسرا انجن اٹھانے کا کام شروع

پی آئی اے طیارہ حادثہ ، عمارت کی چھت پر موجود دوسرا انجن اٹھانے کا کام شروع
May 31, 2020
کراچی (92 نیوز) پی آئی اے طیارے حادثے میں عمارت کی چھت پر موجود دوسرا انجن اٹھانے کا کام شروع ہو گیا۔ آپریشن آج مکمل کر لیا جائے گا۔ کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں ملبہ ہٹانے کا کام آخری مرحلے میں داخل ہو گیا۔ ہیوی مشینری کی مدد سے جہاز کا پَر ایک متاثرہ عمارت سے اتار کر ایئرپورٹ منتقل کر دیا ۔ تباہ شدہ طیارے کا انجن متاثرہ عمارت کی چھت سے پاک فضائیہ کے ماہرین کے زیرنگرانی اتارا جائے گا ۔ فرانسیسی اور پاکستانی تحقیقاتی ٹیموں نے آج بھی جائے حادثہ، رن وے، کنٹرول اور اپروچ ٹاور کا فضائی معائنہ کیا ۔ فرانس سے آنے والی ماہرین کی ٹیم بھی آج اپنا کام مکمل کرکے کل واپس روانہ ہو جائے گی جبکہ ایئر کرافٹ ایکسیٹنٹ انویسٹی گیش بورڈ کے ارکان بھی ساتھ جائیں گے اور بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ کا کام 2 جون سے شروع کیا جائے گا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی کل متاثرہ اور اطراف کے گھروں کا معائنہ کرے گی جس کے بعد مکانات کو رہائش کے قابل یا خطرناک قرار دینے سے متعلق رپورٹ سندھ حکومت کو دے گی۔