Thursday, April 25, 2024

اٹلی کے یوم جمہوریہ کی ریہرسل، ائیرفورس طیاروں نے آسمان پر رنگ بکھیر دیئے

اٹلی کے یوم جمہوریہ کی ریہرسل، ائیرفورس طیاروں نے آسمان پر رنگ بکھیر دیئے
May 26, 2020
روم (92 نیوز) اٹلی کے یوم جمہوریہ کی ریہرسل  کے دوران اطالوی ائیرفورس کے طیاروں نے آسمان پر رنگ بکھیر کر شہریوں کے دل موہ لئے، پائلٹس نے آسمان پررنگ بکھیر کر لاک ڈاؤن سے متاثر شہریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ جانباز پائلٹس نے اٹلی کےشہر میلان اور ٹورن کی فضاوں میں اپنے جوہر دکھائے۔ تو کورونا وائرس سے پریشان حال عوام نے فضائیہ مظاہروں کو خوب سراہا۔ آسمان کو رنگوں سے سجا دیکھ کرشہری بہت خوش ہوئے۔ پرچم کے رنگوں کو فضا میں بکھیرنے کا مقصد دراصل اطالوی یوم جمہوریہ کی تیاری تھا، جو 2 جون کو منایا جائے گا۔ اطالوی فضائیہ کی جانب سے  شاندارفضائی کرتب پیش کرنے کا یہ سلسلہ 21 شہروں کی فضامیں پانچ روز تک جاری رہے گا۔ یوم جمہوریہ کی ریہرسل ہرسال کی جاتی ہے لیکن اس سال کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے فضائی مظاہروں کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو محظوظ کیا جا سکے۔