Thursday, April 25, 2024

لاک ڈاؤن میں نرمی، بازاروں اور مارکیٹوں میں عید شاپنگ کیلئے رش

لاک ڈاؤن میں نرمی، بازاروں اور مارکیٹوں میں عید شاپنگ کیلئے رش
May 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بازاروں اور مارکیٹوں میں عید شاپنگ کیلئے رش دن بدن بڑھنے لگا۔ شہریوں اور دکانداروں نے کورونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑادیں، رات تک دکانیں کھولنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ لاک ڈاﺅن میں نرمی اور عید قریب آتے ہی شہری کورونا کو بھول گئے، اسلام آباد کے تمام بڑے اور چھوٹے بازاروں میں خریداروں کا ہجوم نظر آنے لگا۔ سڑکوں پر بھی گاڑیوں کاسیلاب امڈ آیا۔ دکاندار ہو یا خریدار ،سب ہی احتیاطی تدابیر بھول گئے۔ کراچی کمپنی میں ہر کوئی من پسند خریداری میں مگن ہے، وہ بھی بغیر مارسک ور سماجی فاصلے کے۔ خواتین کہتی ہیں کورونا کے باعث عید کی شاپنگ کو نظر لگ گئی۔ دکانداروں نے تو رات تک دکانیں کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ کسٹمرز سے خفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کر رہے ہیں تاہم مخصوص اوقات میں مارکیٹیں کھلنے سے شہریوں کا رش زیادہ ہے۔